Thursday, April 25, 2024

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے
December 26, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز )  سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود پاکستان پہنچ گئے ، وزارت خارجہ پہنچنے پر  پاکستانی ہم منصب  شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود  کا قلمدان سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے ، وہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد اپنے دورے کے دوران   وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ  ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔