Thursday, March 28, 2024

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی
December 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بانی پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح  کےیوم پیدائش کےموقع گورنر  اوروزیراعلی سندھ نےمزار قائد پرحاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ گورنرسندھ نےکہاکہ وزیراعظم کراچی آرہے ہیں،وہ وزیراعلی سندھ سےملاقات کےخواہش مند ہیں،وزیراعلی سندھ نےکہاکہ پہلے انہیں وزیراعظم کی آمد اور تقریب میں مدعو نہیں کیاجاتاتھا۔ گورنر  سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ  نے صوبائی کابینہ کے ارکان  ساتھ مزارقائد پرحاضری دی ، پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی۔ دونوں رہنماوں  نےقائداعظم کوخراج عقیدت پیش کیا ، کہاکہ آج ہندوستان میں جوکچھ ہورہاہےوہ سب کےسامنےہیں ، ہندوستان کےسیکولرازم  کا بھانڈا پھوٹ چکاہے۔ گورنرسندھ نےکہاکہ  وزیراعظم 27 دسمبر کوکراچی آرہےہیں ، وفاقی ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیں گے ، وزیراعظم  وزیراعلی سندھ  سےملاقات کےبھی خواہش مند ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ وزیراعظم کی آمد کےبارےمیں انہیں نہیں بتایاجاتاتھا ، اورنہ ہی ملاقات کےلئے باضابطہ  بلایا جاتا تھا ۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ وہ  27 تاریخ کو بھی راولپنڈی کےجلسے میں ہونگے۔ دونوں رہنماوں نےکہاکہ ملک کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت کی ہے ، بھارت میں جاری بربریت سب دیکھ رہے ہیں وہاں جوقوانین تبدیل کئےجارہےہیں اس کی مذمت کرتےہیں ، انسانی مسئلے پر  پوری دنیا کو اکٹھا کرنا ہوگا۔