Thursday, April 18, 2024

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ ولادت، ملک بھر میں تقریبات

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ ولادت، ملک بھر میں تقریبات
December 25, 2019

کراچی ( 92 نیوز) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں تقریبات ہوئیں۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مرد و خواتین کیڈٹس نے سکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے ۔

پروقار تقریب  میں  پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علی  مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے  مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ کوانی کی ،  گارڈز نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علی کو سلامی پیش کی ۔بابائے قوم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی کےتاجر جناح پونجھا کے گھر پیدا ہوئے ،ابتدائی تعلیم کراچی  اوراعلیٰ تعلیم برطانیہ میں حاصل کی۔محمد علی جناح  نے قائداعظم بننے کےلئے طویل سیاسی جدوجہدکی انہوں نے  سیاسی  سفر کا آغاز 1906 میں  نیشنل کانگریس سے کیا،لیکن چند برس بعد مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ان کی جدوجہد کے نتیجے میں 14اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آیا،ان کی سیاسی معاملہ فہمی اور تدبر برصغیر کے مسلمانوں کے لئے کسی انعام سے کم نہیں تھا۔ایمان اتحاد اور تنظیم کا نعرہ بلند کرنے والے قائد اعظم محمد علی جناح 11 ستمبر 1948 کو وفات پا گئے ، لیکن ان کی محنت کا ثمر پاکستان آج ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔