Friday, April 19, 2024

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پھر مشکوک، انگلش کرکٹ بورڈ نے باؤلنگ پر پابندی لگا دی

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پھر مشکوک، انگلش کرکٹ بورڈ نے باؤلنگ پر پابندی لگا دی
December 24, 2019
 لندن (92 نیوز) پاکستانی اسپنر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پھر مشکوک ہونے پر انگلش کرکٹ بورڈ نے باؤلنگ پر پابندی لگا دی۔ انگلش بورڈ کے ترجمان کے مطابق محمد حفیظ کے ایکشن کے آزادانہ تجزیے میں اس کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے، اس لیے  ایکشن کی درستگی تک وہ  ای سی بی  کے انگلینڈ میں منعقدہ ایونٹس میں بولنگ نہیں کرسکیں گے۔ محمد حفیظ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے انکی ساکھ متاثر ہوئی، ریویو گروپ کی رپورٹ میں کئی خامیوں کے باوجود اسے قبول کرتا ہوں۔ محمد حفیظ نے کہا آئی سی سی کے کسی بھی منظور شدہ سینٹر پر باؤلنگ ایکشن چیک کرا سکتا ہوں۔ باؤلنگ ایکشن کلیئر کرا کے دوبارہ انگلش بورڈ کے ایونٹس میں نمائندگی کا خواہاں ہوں۔