Tuesday, April 16, 2024

شام کے قصبہ سولوک میں کار دھماکہ ،6افراد ہلاک

شام کے قصبہ سولوک میں کار دھماکہ ،6افراد ہلاک
December 24, 2019
دمشق ( 92 نیوز) شام کے قصبہ سولوک میں ایک کاردھماکے میں 6 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمالی قصبے سولوک میں ایک کار میں بارودی مواد پھٹنے سے زور دار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا ،  جائے وقوعہ پر لوگ اکٹھے ہو گئے جن کو منتشر کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔ قصبہ سولوک ترکی کے بارڈر سے 10 کلومیٹر دور واقع  ہے اور ترک فورسز کے کنٹرول میں ہے۔