Thursday, April 25, 2024

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی طبی بنیادوں پر آٹھ ہفتوں کی ضمانت کا کل آخری روز

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی طبی بنیادوں پر آٹھ ہفتوں کی ضمانت کا کل آخری روز
December 23, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کا معاملہ نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کل مکمل ہورہی ہے۔ عدالت نے نوازشریف کو 8 ہفتوں بعد پنجاب حکومت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی پر آٹھ ہفتوں کی ضمانت کا آج آخری روز ہے۔ چوبیس دسمبر کو آٹھ ہفتے پورے ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتیس اکتوبر کو نواز شریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ آٹھ ہفتے مکمل ہونے سے پہلے نواز شریف ضمانت میں توسیع کے لیے حکومت پنجاب سے رجوع کرسکیں گے، جبکہ صوبائی حکومت کو بھی اختیار ہوگا کہ وہ خود میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کرے۔ عدالتی حکم کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کی توسیع میں درخواست پر حکومت پنجاب کا فیصلہ آنے تک توسیع تصور کی۔ جائے گی، نواز شریف علاج کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔