Thursday, April 18, 2024

شمالی علاقہ جات اورگلیات میں برفباری، سیاحوں نے ایوبیہ اور نتھیا گلی کا رخ کر لیا

شمالی علاقہ جات اورگلیات میں برفباری، سیاحوں نے ایوبیہ اور نتھیا گلی کا رخ کر لیا
December 22, 2019
 ایبٹ آباد (92 نیوز) شمالی علاقہ جات اورگلیات میں برفباری سے لطف انداز ہونے کے لیے سیاحوں نے ایوبیہ اور نتھیا گلی کا رخ کر لیا۔ گلیات کے حسین اور دلکش نظاروں نے سیاحوں پر سحر طاری کر دیا۔ سیاحوں نے برف پرخوب ہلہ گلہ کیا۔ روایتی دھنوں پر رقص کرکے خوب رنگ جمایا۔ سیاحوں نے گلیات کے قدرتی حسن اور برف پوش پہاڑوں کی بھی تعریف کی۔ بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے سڑکوں پر گاڑیوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ دوسری جانب ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے سڑکوں پر برف ہٹانے کام بھی جاری رہا۔