Thursday, April 18, 2024

بارسلونا، فٹبال اسٹیڈیم کے باہر کاتالونیا کی آزادی کیلئے احتجاج پرتشدد ہوگیا

بارسلونا، فٹبال اسٹیڈیم کے باہر کاتالونیا کی آزادی کیلئے احتجاج پرتشدد ہوگیا
December 19, 2019
بارسلونا (92 نیوز) اسپین کے شہر بارسلونا کا کیمپ ناؤ اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان فٹبال میچ کے دوران ہزاروں افراد نے کاتالونیا کی آزادی کیلئے اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطا بق پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث متعدد علیحدگی پسند زخمی ہوگئے، کئی کو گرفتار کرلیا گیا۔