Saturday, April 20, 2024

شام کے علاقے مبروکہ میں کام بم دھماکہ ،5افراد ہلاک

شام کے علاقے مبروکہ میں کام بم دھماکہ ،5افراد ہلاک
December 19, 2019
دمشق ( 92 نیوز) شام کے گاؤں مبروکہ میں کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے بارڈر کے قریب راس العین میں  گاوں مبروکہ میں ایک کار میں رکھا ہوا بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ گاوں ترکی کی حمایت یافتہ فری سیرین آرمی کے زیرکنٹرول ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔