Saturday, April 20, 2024

پاک سری لنکا ٹیموں کی جم کر پریکٹس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

پاک سری لنکا ٹیموں کی جم کر پریکٹس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
December 17, 2019
کراچی (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس میں مصروف ہیں۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سختانتظامات کیے گئے ہیں۔ [caption id="attachment_257198" align="alignnone" width="904"]پاک سری لنکا ٹیموں، جم کر پریکٹس، مصباح الحق، پچ کا معائنہ، کراچی، 92 نیوز پاک سری لنکا ٹیموں کی جم کر پریکٹس، مصباح الحق کا پچ کا معائنہ[/caption] کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی رونق بحال ہوگئیں۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیوں کو آج پریکٹس کیلئے سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا۔ بائولرز نے وکٹوں کو تاک کر گیند کروائی اور بلے بازوں نے بیٹنگ کے گر دکھائے۔ ہیڈ کوچز نے فیلڈنگ سیشن میں کھلاڑیوں سے خوب پریکٹس کروائی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بتایا کہ عثمان شنواری بخار کے باعث اسپتال پہنچ گئے جبکہ فواد عالم کو ضرورت کے وقت موقع دیا جائے گا۔ سری لنکن کوچ مکی آرتھر نے پاکستان سے جُڑی یادوں کو یادگار قرار دیا۔ آئی لینڈرز کوچ بھی عابدعلی اور بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف نکلے۔ ڈی جی رینجرز میجرجنرل عمراحمد بخاری نے بھی اسٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ ٹیسٹ میچ کے انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میبچ 19 دسمبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا پنڈی ٹیسٹ بارش اور خراب روشنی کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز خراب روشنی، دوسرا اور تیسرا روز بارش سے متاثر ہوا جبکہ چوتھے روز کا کھیل منسوخ کر دیا گیا۔ پانچویں روز سورج کی جانب سے آنکھیں دکھانے پر میچ شروع ہوا، سری لنکا نے پہلی اننگز 308 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے دھنن جیا ڈسلوا نے سنچری سکورکی۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے، میچ ڈرا ہوگیا۔ پہلے ٹیسٹ کی خاص بات پاکستانی اوپنر عابد علی ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری تھی، انہوں نے اس سنچری کی بدولت تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو میں سنچری بنانے والے پہلے عالمی کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 109 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔