Thursday, April 25, 2024

پارک لین ریفرنس، نیب کی تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا

پارک لین ریفرنس، نیب کی تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا
December 17, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز )  آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے تمام ملزمان  پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کر دی ۔ ایک ملزم نے پلی بارگین کی درخواست کردی ۔ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پارک لین  ریفرنس کی سماعت  ہوئی ،  نیب نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی استدعا کردی ۔ نیب کی جانب سے کہا گیا کہ  کیس پراسیس میں ہے،  مفرور ملزم یونس کوڈواوی کینیڈا فرار ہوگیا ہے ۔ ایک ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے ۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ   پہلے ملزمان کے نمائندے مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کرنا ہے ۔ نیب کی جانب سے کہا گیا کہ  حاضری یقینی بنانے کے لیے ملزمان سے 10، 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے لیے جائیں۔