Wednesday, April 24, 2024

ایل این جی اسکینڈل ، شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ایل این جی اسکینڈل ، شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
December 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت  اسلام آباد میں ایل این جی اسکینڈل کی سماعت ہوئی ،عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں  6 جنوری تک توسیع کر دی۔  ایل این جی اسکینڈل کیس میں  جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر  شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا ،  جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں  6 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے  نامزد ملزمان کو  6 جنوری کو  پیش ہونے کا حکم دے دیا۔