Tuesday, April 23, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ ، اوپنر عابد علی ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

راولپنڈی ٹیسٹ ، اوپنر عابد علی ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
December 15, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کا تاریخی ٹیسٹ ڈرا ہو گیا مگر تاریخ رقم ہو گئی۔ اوپنر عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ عابد علی نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 11 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ۔ عابد علی نے ناٹ آؤٹ 109 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے پہلے عابد علی ون ڈے میں ڈیبیو پر آسٹریلیا کیخلاف  سنچری بنا چکے ہیں۔ عابد  علی کا کہنا ہے اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ مسلسل کوشش کرتا رہا جس میں کامیاب ہوا۔ سنچری بیٹی کے نام کرتا ہوں۔ پاکستان کے سابق اسٹار بلے باز یونس خان نے بھی راولپنڈی اسٹیڈیم میں  سری لنکا کیخلاف  ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی۔