Friday, April 26, 2024

حویلیاں، کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق

حویلیاں، کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق
December 15, 2019
ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں کمرے میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوس ناک واقعے میں  ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں افسوس ناک واقع۔کمرے میں گیس بھر جانے سے باپ بیٹا اور اہلیہ جان کی بازی ہار گئے۔ تحصیل حویلیاں کے گاؤں رجوعیہ میں گیس لیکج سے تین افراد جان بحق ہو گئے، مرنے والوں میں سی ٹی سی کا ملازم جہانگیر خان، ان حویلیاںکی اہلیہ جبکہ 7 سالہ بیٹا احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد رات کو کمرے میں ہیٹر لگا کر سو گئے اس دوران کمرے میں گیس بھر جانے سے تینوں کی موت واقعہ ہوگئی۔ پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں جان کی بازی ہارنے والا پولیس انسپکٹر ضلع تورغر میں ڈیوٹی سر انجام دے رھا تھا اور دو دن قبل چھٹی پر گھر آیا۔