Friday, April 26, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا وکلاء کے لائسنس معطل کرنے پر یو ٹرن

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا وکلاء کے لائسنس معطل کرنے پر یو ٹرن
December 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے وکلاء کے لائسنس معطل کرنے پر یو ٹرن لے لیا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر ، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ سمیت 60 وکلاء کے لائسنس ایک دن بعد ہی بحال کر دیے گئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے گزشتہ روز ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر ، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ سمیت 60 وکلاء کے لائسنس معطل کئے تھے جنہیں آج بحال کر دیا گیا۔ لائسنس ججز کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت اور ہڑتال کی خلاف ورزی پر  معطل کئے گئے تھے ، جوائنٹ سیکرٹری ہائیکورٹ بار  نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق اسلام آباد بارکونسل کے فیصلے تک لائسنس بحال تصور ہوں گے ۔