Saturday, April 27, 2024

بلاول کی سیاست خطرے میں ہے ، شیخ رشید

بلاول کی سیاست خطرے میں ہے ، شیخ رشید
December 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا بلاول کی سیاست خطرے میں ہے ، پیپلز پارٹی کو پلی پارگین کرنی پڑے گی،فضل الرحمٰن نے سب کچھ کھو دیا،مولانا دسمبر کو حکومت کے لیے آخری ماہ کہتے ہیں مگر سال نہیں بتاتے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلو شٹل ٹرین کا افتتاح کردیا ،  شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا فریال تالپور اورآصف علی زرداری کوملک سےباہرجاتاہوانہیں دیکھ رہا ، پلی بارگین نہ کی تو بلاول کی سیاست بھی  ختم ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر بولےکہ سیاسی سکون کے لیے الیکشن کمیشن کیساتھ کچھ لو اور دو کا طریقہ استعمال کرنا پڑے گا ، شیخ رشید مولانا فضل الرحمٰن پر برس پڑے کہا مولانا کیساتھ ہاتھ ہو گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا مودی نے جو مسلمانوں کیساتھ کیا اب ہم پر فرض ہے کہ ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہوں ۔ پاکستان ہندوستان میں کشیدگی بڑی تو حالات جنگ کی طرف جائیں گے۔