Thursday, April 25, 2024

مریدکے، 3 بااثر افراد نے پٹرول چھڑک کرخاتون کو آگ لگا دی

مریدکے، 3 بااثر افراد نے پٹرول چھڑک کرخاتون کو آگ لگا دی
December 14, 2019
مریدکے (92 نیوز) مریدکے کے علاقے گجرٹاؤن میں 3 بااثر افراد نے پٹرول چھڑک کرخاتون کو آگ لگا دی۔ خاتون کو تشویشناک حالت اسپتال منتقل کردیاگیا۔ متعلقہ تھانہ کی پولیس کے مطابق 3 بچوں کی ماں رخسانہ کا چہرہ اور 40 فیصد جسم جھلس گیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون رخسانہ کا کہنا ہے کہ شوہر نے کالو نامی شخص سے موٹرسائیکل قسطوں پرلی، جو چوری کی نکلی۔ موٹر سائیکل واپس بھی کردی، ملزم پھر بھی پیسوں کامطالبہ کرتے رہے۔