Friday, April 26, 2024

سانحہ پی آئی سی، جاں بحق مریضوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں

سانحہ پی آئی سی، جاں بحق مریضوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں
December 14, 2019
لاہور (92 نیوز) سانحہ پی آئی سی میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں  جبکہ تعمیراتی کام مکمل ہونے پر پی آئی سی کو ایک بار پھر سے مریضوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ وکلاء نے پی آئی تو پر دھاوا بولا تو اسپتال میں زیر علاج 03 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونیوالے مریضوں  کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں اور ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی میں میں پی آئی سی اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف نے شرکت کی جبکہ پی آئی سی میں یادگار شہداء بھی قائم کر دیا گئی جس پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ادھر پی آئی سی میں تعمیراتی کام مکمل ہونے پر  ایمرجنسی کو ایک بار پھر سے مریضوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور ہسپتال انتظامیہ نے مشترکہ  پریس کانفرنس میں ایمرجنسی کھولنے کا اعلان کیا۔ اسپتال کے ڈاکٹرز  اور عملے کا  کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں کام بند نہیں کیا گیا تھا ،حکومت سکیورٹی فراہم کرے تاکہ بلا خوف کام کر سکیں۔ ادھر احسن بھون کی سربراہی میں وکلاء کا وفد پھول لیکرپی آئی سی پہنچا اور ڈاکٹرز کے نمائندوں کو پھول پیش کر کے خیر سگالی کا مظاہرہ کیاـ