Saturday, April 20, 2024

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی بیٹھک، چیف الیکشن کمشنر اور آرمی چیف کی مدت ملازمت پر مشاورت

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی بیٹھک، چیف الیکشن کمشنر اور آرمی چیف کی مدت ملازمت پر مشاورت
December 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اکرم درانی کی سربراہی میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں چیف الیکشن کمشنر ، ممبران کی تقرری اور آرمی چیف کی مدت ملازمت پر مشاورت کی گئی۔ بیٹھک میں فرحت اللہ بابر، نئیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، میاں افتخار حسین، ہاشم بابر اور دیگر کی شرکت ہوئی۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد اکرم درانی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گذشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا عوامی اعتماد خراب ہوا۔ اپوزیشن نے اچھی شہرت حامل افراد کے نام دئیے۔ حکومت اتنی نااہل ہے کہ خود معاملہ حل نہیں کر پا رہی۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کے حوالے سے حکومت نے اپنے ہی صدر سے غیر آئینی کام کروایا۔ رہبر کمیٹٰی کا کہنا تھا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل شخصیت ہونی چاہیے۔ اپوزیشن جاعتوں نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔