Tuesday, April 16, 2024

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی آج پھر سرجوڑ کر بیٹھے گی

اپوزیشن کی رہبرکمیٹی آج پھر سرجوڑ کر بیٹھے گی
December 13, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی آج پھر سرجوڑ کر بیٹھے گی۔ سیاسی صورتحال، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں پر بحث ہو گی۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کنوئینر کمیٹی اکرم خان درانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے امور پر غور ہو گا جبکہ چیف الیکشن کمیشنز کی تقرری کے لئے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن پر بھی مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کے تجویز کردہ ناموں پر غور ہو گا۔ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں اپنے قائدین کا موقف کمیٹی میں پیش کریں گے۔