Saturday, April 20, 2024

سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت، آئی جی کلیم امام صوبائی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے

سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت، آئی جی کلیم امام صوبائی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے
December 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ پولیس میں مبینہ سیاسی مداخلت پر آئی جی کلیم امام صوبائی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے۔ افسروں کو صوبہ بدر کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ افسران کی صوبہ بدری پر آئی جی سندھ نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔ خط میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ وہ فورس کے سربراہ ہیں لیکن تبادلوں کا پتا انہیں میڈیا سے پتا چلتا ہے۔ ان فیصلوں نے پولیس کے مورال اور آئی جی کی کمانڈ کو کمزور کیا ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ خادم حسین رند اور ایس پی ڈاکٹر رضوان سندھ پولیس کے اہم معاملات دیکھ رہے تھے۔ ان افسران کا غیر متوقع تبادلے نے محکمہ پولیس میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے۔