Friday, March 29, 2024

وکلاء نے پی آئی سی پر دھاوا بول کر جہالت کا ثبوت دیا، شیخ رشید

وکلاء نے پی آئی سی پر دھاوا بول کر جہالت کا ثبوت دیا، شیخ رشید
December 12, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وکلاء نے پی آئی سی پر دھاوا بول کر جہالت کا ثبوت دیا ، پڑھے لکھے طبقے نے دل کے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی ، کل کے واقعے پر پوری قوم افسردہ ہے ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ زرداری کی کل ضمانت ہوئی ہے  ، اگر پلی بار گین نہ ہوئی تو بلاول کی سیاست فارغ ہوجائے گی ،جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے ، اپوزیشن کس قسم کا الیکشن چاہتی ہے، جو چاہتے ہیں جج انکی مرضی کا ہو۔ شیخ رشید نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں  22 کروڑ عوام نے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کیا ، ہندوستان میں جو قانون پاس کروایا جارہا ہے مسلم کش ہے ، بھارت اک ہندو سٹیٹ بنتی جارہی ہے جہاں  مسلمانوں کو دسویں درجہ کا شہری بھی تسلیم نہیں کیا جارہا ۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ  ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہوگی توپاکستان اور ہندوستان کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے،  کشمیر پر ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا ۔