Saturday, April 20, 2024

وکلاء کی پی آئی سی میں توڑ پھوڑ ، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

وکلاء کی پی آئی سی میں توڑ پھوڑ ، سی سی ٹی وی سامنے آگئی
December 12, 2019
لاہور ( 92  نیوز) وکلاء کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا، 92 نیوز نے ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وکلا نے  ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کی، وکلا پی آئی سی کی ایمرجنسی کے مرکزی دروازے سے اندر آئے اور پتھراؤ اور ڈنڈوں سے ایمرجنسی وارڈ کے شیشے توڑے ۔ بپھرے وکلا نے دل کے اسپتال کی ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی ، جوہاتھ میں آیا دے مارا، وکلا کے دھاوے سے شیشے ٹوٹ گئے ۔ فوٹیج میں واضح ہے کہ ڈنڈا بردار وکلا  کے جتھے نے  پی آئی سی ایمرجنسی وارڈ کے مرکزی دروازے سے دھاوا بولا ، وکلا کے حملے کے بعد ہر طرف بے چینی پھیل گئی  ۔ ڈاکٹر،نرسیں ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور مریضوں کو جان  کے لالے پڑگئے ۔ [caption id="attachment_256271" align="alignnone" width="592"]وکلاء ‏ پی آئی سی ‏ توڑ پھوڑ ‏ ‏92 نیوز ‏ سی سی ٹی وی ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز پنجاب کارڈیالوجی ‏ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ‏ وکلاء کی پی آئی سی میں توڑ پھوڑ ، 92 نیوز نے نئی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ‏[/caption] وکلا گردی کے باعث طبی امداد نے نہ ملنے سے تین مریض بھی دم توڑ گئے۔ دوسری  جانب وکلا گردی کے باعث  بکھرے سامان کی صفائی اور  ٹوٹنے والے شیشوں کو لگانے کا کام شروع ہوگیا۔