Wednesday, April 24, 2024

آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور
December 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی ،  ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ معاملے کی تفتیش اگر نیب نہیں  کر رہا تو پھر آصف زرداری کو جیل میں  کیوں  رکھنا چاہتے ہیں ۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ  ہائیکورٹ کے حکم پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ،  میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرے گی۔ عدالت نے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی۔