Friday, April 19, 2024

برطانیہ میں انتخابات کل ، مسلمان ووٹرز کلیدی کردار ادا کرینگے

برطانیہ میں انتخابات کل ، مسلمان ووٹرز کلیدی کردار ادا کرینگے
December 11, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور بریگزٹ کی غیر یقینی صورتحال کےباوجود 12 دسمبر کے عام انتخابات میں مسلمان ووٹرزاہم کردار ادا کریں گے۔ 12 دسمبر برطانیہ میں انتخابی دنگل کا دن ہے ، ملک میں 5 فیصد اقلیت میں ہونے کے باوجود مسلم ووٹرزکلیدی کردارنبھاتے ہیں۔ مسلم کونسل آف برطانیہ کی جاری کردہ لسٹ کےمطابق کم سے کم 18 انتخابی حلقوں میں مسلمان ووٹرز فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں  ، ان اہم حلقوں میں کنسنگٹن، شمالی ڈَیڈلے اور رچمنڈ پارک سرفہرست ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 13 انتخابی حلقوں میں جہاں مسلمان ووٹرز درمیانہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں وہاں لیبر پارٹی کی سیٹوں میں اضافہ ہوا۔ مسلم کونسل آف برطانیہ ایک ملک گیرتنظیم ہےجس کےبرطانیہ بھرمیں500 سےزائد تعلیمی و خیراتی ادارےاورمساجداس کے اثرو رسوخ کو نمایاں کرتے ہیں، تاہم یہ تنظیم غیر سیاسی ہے۔