Friday, April 26, 2024

امریکا نے راؤ انوار پرپابندیاں عائد کردیں

امریکا نے راؤ انوار پرپابندیاں عائد کردیں
December 11, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شبہ میں امریکا نے  پاکستانی پولیس افسر راؤ انوار سمیت  مختلف ممالک کے 18افراد پر پابندیاں عائد کر دیں ۔ راؤ انوار پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی پولیس مقابلوں میں براہ راست یا پھر اپنی سرپرستی میں سیکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ، امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق راؤ انوار نے کم و بیش 190 پولیس مقابلوں میں 400 لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ سابق ایس ایس پی ملیر  پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر بھتہ خوری، زمین ہتھیانے، منشیات کے دھندے اور قتل و غارت میں ملوث پولیس اہلکاروں اور جرائم پیشہ عناصر کے نیٹ ورک کو چلنے میں مدد فراہم کی ۔ پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں میانمار، لیبیا، جنوبی سوڈان سمیت چھ ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ درجن افراد شامل ہیں۔