Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ، ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ، ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 10, 2019
 راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ ‏کیو راولپنڈی میں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس تقریبا 7 گھنٹے تک جاری رہی جس میں انتہائی اہم موضوعات پر غور کیا گیا۔ کور کمانڈرز نے ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1204363678407110656 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جزل آصف غفور کل سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں کور کمانڈر کانفرنس کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ملکی سلامتی صورتحال، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو بریفنگ دیں گے۔