Friday, March 29, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس، قائم علی شاہ نے سوالنامے کا تحریری جواب نیب کے حوالے کر دیا

جعلی اکاؤنٹس کیس، قائم علی شاہ نے سوالنامے کا تحریری جواب نیب کے حوالے کر دیا
December 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے حوالے سے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ نے سوالنامے کا تحریری جواب نیب ٹیم کے حوالے کر دیا۔ نیب ٹیم نے سابق وزیر اعلی سندھ کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ سابق وزیر اعلی کا روشن سندھ کیس میں بیان ریکارڈ کیا گیا۔ قائم علی شاہ کے وکیل نے نیب اولڈ ہیڈکوارٹرز پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہلی بار اس کیس میں بلایا گیا ہے، کیس پر انوسٹی گیشن چل رہی تھی، ہم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور ضمانت لی۔ سوالنامہ سوموار کو ایک ملا۔ سوالنامہ سندھ میں بھیجا گیا ہے وہاں جا کر دیکھیں گے۔ قائم علی شاہ نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہماری لیڈرشپ کو گرفتار کیا، سمجھ نہیں آتا یہ کیوں کیا جارہاہے، پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے، خدمت کرتی رہی، نوٹس آیا تو یہ پتہ کیا یہ کیس دو سال پرانا ہے۔