Thursday, April 25, 2024

سری لنکا آسان حریف نہیں ،اظہر علی ،  اچھا کھیلنا ہوگا، کرونارتنے

سری لنکا آسان حریف نہیں ،اظہر علی ،  اچھا کھیلنا ہوگا، کرونارتنے
December 10, 2019
راولپنڈی  ( 92 نیوز) راولپنڈی میں پاک سری لنکا ٹیسٹ ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ، پاکستان اور سری لنکاکے کپتانوں نے فوٹو سیشن بھی کرایا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پر عزم ہیں ، تاریخی لمحے کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں ،اچھے نتائج کیلئے پر امید بھی ، فارم بحالی کی کوششوں کا بھی بتا دیا کہا کہ  سری لنکا آسان حریف نہیں ،کپتان کو دباؤ کیلئے تیار رہنا چاہیے، ٹیم کی سلیکشن میں ان کی مشاورت بھی شامل ہوتی ہے۔ پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکن کپتان  کرونا رتنے   نے کہا کہ ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی،مکی آرتھر پاکستان کے ہر کھلاڑی سے بخوبی واقف ہیں۔ کپتانوں کی نیوز کانفرنس سے پہلے دونوں ٹیموں نے پریکٹس بھی کی۔ پاکستان  دس برس بعد ٹیسٹ ہوم سیریز کھیل رہا ہے ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پندرہ برس بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا جائےگا، سابق کرکٹرز بھی تاریخی لمحہ دیکھنے کو بے قرار ہیں تو شائقین کرکٹ کا جذبہ بھی آسمان چھو رہا ہے۔