Friday, April 19, 2024

لبنان ، پیرو اور جنوبی افریقہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

لبنان ، پیرو اور جنوبی افریقہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی
December 10, 2019
بیروت ( 92 نیوز) لبنان ، پیرو اور جنوبی افریقہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔  سڑکیں، پل، مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں ۔ لبنان میں طوفانی بارشوں  کے باعث دارالحکومت بیروت سمیت متعدد شہر زیر آب آچکے ہیں ، سیلابی ریلے درجنوں گاڑیوں کو بہا کر لے گئے جبکہ متعدد گھر بھی ڈوب گئے ہیں، خراب موسم کے باعث زمین کے ساتھ ساتھ فضائی سفر بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔ پیرو میں موسلادھار بارشوں نے خوفناک صورتحال اختیار کرلی ہے جن کے باعث درجنوں سڑکیں، پل، مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران پانی میں گھرے تین سو افراد کو بچایا جاچکا ہے۔ جنوبی افریقہ میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے ، سب سے زیادہ متاثر گوتنگ کا علاقہ ہوا ہے ، جہاں سڑکوں کے ساتھ ساتھ مکانات بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پانچ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔