Friday, March 29, 2024

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس، شاہ محمود کا بھارتی وزیر کی تقریر پر احتجاج، بائیکاٹ

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس، شاہ محمود کا بھارتی وزیر کی تقریر پر احتجاج، بائیکاٹ
December 9, 2019
استنبول (92 نیوز) ترکی میں ہارٹ آف ایشیاءاستنبول کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر کی تقریرپر احتجاج اور بائیکاٹ کیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ ترکی میں ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ ادریس زمان سے بھی ملاقات کی۔