Saturday, April 20, 2024

لاہور ٹاؤن شپ میں کالج روڈ پر کمپریسر پھٹنے سے دھماکے کا مقدمہ درج

لاہور ٹاؤن شپ میں کالج روڈ پر کمپریسر پھٹنے سے دھماکے کا مقدمہ درج
December 8, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور ٹاؤن شپ میں کالج روڈ پر کمپریسر پھٹنے سے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ اے سی سروس سنٹر کے مالک فواد نصر اور محمد سیام کیخلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں دفعہ 322، 285 ٹو 85 اور دفعہ 286 لگائی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سروس سنٹر کے مالکان غیرمعیاری سلنڈر استعمال کرتےتھے ۔ ادھر پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمی اسلم اور آفاق کو جناح اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، 4 زیرعلاج ہیں۔ دلشاد، عبدالغفور، ابوبکر، احسان زیر علاج ہیں۔ شدید  زخمی احسان کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا دھماکے کی جگہ سےابھی تک بارودی مواد نہیں ملا۔ دھماکہ کمپریسر پھٹنے سے ہوا، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ رات کمپریسر پھٹنے سے دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔