Friday, March 29, 2024

پارلیمنٹ نہیں چاہتی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا تعین کیا جائے ، فواد چودھری

پارلیمنٹ نہیں چاہتی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا تعین کیا جائے ، فواد چودھری
December 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک نئی بحث چھیڑ دی کہا کہ پارلیمنٹ نہیں چاہتی کہ  آرمی چیف کی مدت ملازمت مین توسیع دی جائے ۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ  تفصیلی فیصلے کے بعد دیکھیں گے کیا کرنا ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ، وہ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں  جسے کہا جائے گا کہ  وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا تعین کرے ، اداروں کو آپس مین نئے میثاق کی ضرورت ہے ، فوج ، عدلیہ ، حکومت کو حقیقت کا ادراک کر کے چلنا چاہئے ۔ فواد چودھری نے  کہا کہ   شہباز شریف اب  15 یا 20 سال بعد ہی واپس آئیں گے ، ن لیگ میں تخت کی لڑائی  ہے ، مریم نواز کچھ دنوں سے سیاست سے مائنس ہیں ۔ وفاقی وزیر نے آصف زرداری کو بھی بیرون ملک بھیجنے کی حمایت کر دی ۔