Thursday, April 18, 2024

مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں ، پی ٹی آئی سے نکل رہا ہے ، احسن اقبال

مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں ، پی ٹی آئی سے نکل رہا ہے ، احسن اقبال
December 7, 2019
نارووال ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور  سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اندر سے نکل رہاہے ، پی ٹی آئی کے ارکان اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں ۔ سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزراء بھی بے بس ہیں، پارٹی اور حکومت میں بد ترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی  ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے۔