Thursday, April 25, 2024

سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز، اظہر علی کپتان برقرار، فوادعالم کی ٹیم میں واپسی

سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز، اظہر علی کپتان برقرار، فوادعالم کی ٹیم میں واپسی
December 12, 2019
لاہور (92 نیوز) سری لنکا کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ اظہر علی کپتان برقرار فواد عالم کو اچھی کارکردگی کا پھل مل گیا، 10 برس بعد ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق کہتے ہیں فواد عالم 6 سال سے اچھا پرفارم کررہا ہے، آسٹریلیا  کے خلاف کھیلنے والے ٹیسٹ اسکواڈ میں صرف 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد اور موسیٰ خان ٹیم میں شامل نہیں، سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے اظہر علی، عابد علی، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق ٹیم میں شامل ہیں، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے نسیم شاہ،عمران خان ،کاشف بھٹی اورعثمان خان شنواری  کو بھی  منتخب کیا ہے چیف سلیکٹر نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے اعلان کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل میں کام کرنا میرے لیے پلس پوائنٹ ہے، پی ایس ایل میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی نزدیک سے دیکھوں گا۔ آگے بھی ٹیم کی ضرورت کے مطابق فیصلے کریں گے جو ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھائیں گے انہیں ٹیم میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کے حوالے سے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سلیکٹ کی ہے، پورے پاکستان میں میرے بارے میں ون مین شو کی سوچ ہے لیکن میں کلیئر کردوں 6 سلیکٹر ہیں۔ تمام سلیکٹرز کھلاڑیوں کو بہت باریک بینی سے مانیٹر کررہے ہیں، تمام سلیکٹرز نے مل کر ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا عثمان شنواری بائولنگ میں بہت محنت کر رہے ہیں، کھلاڑی کو کارکردگی کیلئے ایک پراسس چاہیے، اس وقت ہماری بائولنگ ہمارا مسئلہ ہے، 2 سینئر کھلاڑی ٹیسٹ فارمیٹ چھوڑ گئے ہیں، عثمان شنواری بائولنگ میں بہت محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ایک سال کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں۔ ٹیم سلیکشن میں امام الحق کی انٹرنیشنل کارکردگی کو دیکھا، کاشف بھٹی کی سلیکشن میں اس کی 3 سالہ کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا۔ اس موقع پر رکن سلیکشن کمیٹی ندیم خان کا کہنا تھا ہر میچ میں سلیکٹر کھلاڑیوں کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، سلیکٹرز باقاعدگی سے کام کررہے ہیں اور مصباح کو فیڈ بیک دیتے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کے حوالے پہلا ٹیسٹ میچ 11سے 15دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔