Friday, April 19, 2024

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پرکوئی معافی نہیں بنتی، اظہر علی

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پرکوئی معافی نہیں بنتی، اظہر علی
December 7, 2019
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پرکوئی معافی نہیں بنتی۔ مثبت سوچ کیساتھ آسٹریلیا گئے مگر اچھا نتیجہ نہ دے سکے۔ سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔ اظہر علی نے انگلینڈ میں اپنے بزنس کے حوالے سے خبروں کی بھی تردید کردی۔ کپتان اظہر علی نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیاسے گفتگو میں کہا مثبت سوچ کے ساتھ آسٹریلیا گئے لیکن نتیجہ مثبت نہیں دے سکے، یہ بھی تسلیم کیا کہ شکست کی کوئی معافی نہیں ہوتی۔ اظہر علی کاکہنا سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز ایک بڑا موقع ہے، موجودہ کرکٹرز پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے، کوشش ہوگی کہ سری لنکا کیخلاف غلطیاں نہ دہرائیں۔ اظہر علی نے کہا کپتانی کا کوئی پریشر نہیں تاہم کپتان سمیت ہر کھلاڑی اچھی پرفارمنس دیکر ہی ٹیم میں رہ سکتا ہے۔ اپنی خراب کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے اظہرعلی نے جواز پیش کیا جب رنز بننے لگیں گے تو سب ٹھیک ہوجائےگا، اظہر علی نے کہا وہ گھٹنے کی انجری میں مبتلا نہیں۔ ایک سوال کےجواب میں اظہر علی کاکہنا تھا وہ انگلینڈ میں سکونت اختیار نہیں کررہے، نہ ہی انکا وہاں کوئی بزنس ہے ،کپتان نے کہا انکا انگلینڈ میں ایک برس کا معاہدہ تھا ،جس کے ختم ہونے پر وہ انگلینڈ میں زیر تعلیم اپنے بیٹے کو بھی پاکستان واپس لے آئے ہیں۔