Friday, April 26, 2024

آسٹریلیا کی سیریز بہت مایوس کن رہی، ٹیسٹ کپتان اظہر علی

آسٹریلیا کی سیریز بہت مایوس کن رہی، ٹیسٹ کپتان اظہر علی
December 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا آسٹریلیا کی سیریز بہت مایوس کن رہی۔ اچھی تیاری کے ساتھ گئے تھے۔ بدقسمتی سے نتیجہ توقعات کے مطابق نہیں آیا۔ وطن واپسی کے بعد لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ آسٹریلیا گئے لیکن نتیجہ مثبت نہیں دے سکے۔ اچھا کھیل کھیلنے کی کوشش کی ۔ یہ بھی کہا شکست کی کوئی معافی نہیں ہوتی۔ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز ایک بڑا موقع ہے۔ موجودہ کرکٹرز پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔ کوشش ہو گی سری لنکا کیخلاف غلطیاں نہ دہرائیں۔ اپنی خراب کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان سے رنز اسکور نہیں ہو رہے۔ رنز بننے لگیں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں بولے کہ وہ انگلینڈ میں سکونت اختیار نہیں کر رہے۔