Tuesday, April 23, 2024

الیکشن کمیشن کے رکن کی تقرری ، پیپلزپارٹی کا اورنگزیب حق کو رکن بنانے پر اعتراض

الیکشن کمیشن کے رکن کی تقرری ، پیپلزپارٹی کا اورنگزیب حق کو رکن بنانے پر اعتراض
December 5, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن کی تقرری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں ٹھن گئی۔ پیپلزپارٹی نے اورنگزیب حق کو رکن بنانے پر اعتراض کر دیا۔ سندھ و بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے لیے کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سندھ سے ممبر الیکشن کمیشن کے لیےتین نام تجویز کیے۔ پیپلزپارٹی اورنگزیب حق پر معترض ہو گئی اور عبدالرسول ،میمن یانثار درانی میں سے کسی ایک کو تجویز کرنے پر زور دیا۔ پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ اورنگزیب حق کا سندھ سے رسمی تعلق اور غیرمعروف ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے لیے وزیراعظم کے تجویز کردہ ناموں پر بھی پیپلزپارٹی نےاعتراضات اٹھا دئیے۔ جیالوں کا موقف ہے کہ بابر یعقوب پی ٹی آئی کے قریبی اور انکےعزیز ٹکٹ ہولڈر بِھی رہے ہیں۔