Tuesday, April 16, 2024

عمران فاروق قتل کیس ، برطانوی پولیس کے تین گواہ عدالت میں پیش

عمران فاروق قتل کیس ، برطانوی پولیس کے تین گواہ عدالت میں پیش
December 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت میں برطانوی پولیس کے تین گواہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عمران فاروق کیس کے برطانیہ میں چیف انویسٹی گیشن آفیسر نے ریکارڈعدالت میں  جمع کرا دیا ،تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن اور معظم علی بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف انویسٹی گیشن آفیسر سٹیورڈ گرین وے عدالت میں بیان قلمبند کروا رہے ہیں ،  انہوں نے عدالت کو بتایا کہ  عمران فاروق کیس کی تفتیش کا نام  ’’ آپریشن ہیسٹار  ‘‘ رکھا۔  عدالت میں  ملزم محسن علی کا تعلیمی ریکارڈ، کالج حاضری ریکارڈ پیش کیا گیا ۔محسن علی کی برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات ، ای میلز عدالت میں پیش  کی گئیں ۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کر رہے ہیں۔