Friday, March 29, 2024

تیونس میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ،24افراد ہلاک

تیونس میں مسافر بس کھائی میں گر گئی ،24افراد ہلاک
December 2, 2019
تیونس ( 92 نیوز) تیونس میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے ۔ تیونس  کی وزارت داخلہ کے مطابق شمالی علاقے عمدون میں مسافروں سے بھری بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر  کھائی میں جاگری ، حکام نے حادثے میں چوبیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بدقسمت بس میں 43 مسافر سوار تھے ،  صدر اور وزیر اعظم نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔