Thursday, April 25, 2024

بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی تھری مسلسل تیسرے نائٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام

بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی تھری مسلسل تیسرے نائٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام
December 1, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں تیز بھاگنے کی کوشش بھارت کیلئے سبکی کا باعث بن گئی۔ جدید ترین بیلسٹک میزائل اگنی تھری مسلسل تیسرے نائٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوگیا۔ تجربے میں اگنی تھری پر نقلی وارہیڈ نصب کیا گیا تھا،، جو ایک سو پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اپنی سمت کھوبیٹھا تھا، جس پر مشن ٹیم نے اسے کسی بڑے جانی نقصان سے بچنے کیلئے بھارتی فورسز کا اپنا ہی میزائل فضا میں تباہ کرنا پڑگیا۔ بھارتی حزیمت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔اس سے قبل مودی حکومت چاند پر قدم رکھنے میں بھی ناکام رہی۔ چندریان ٹو مشن چاند پر لینڈنگ سے قبل ہی لاپتہ ہوگیا تھا گمشدگی کے ہی ذکر کو آگے بڑھاتے ہیں تو جناب بھارت دو ہزار اٹھارہ میں اپنے ایک قیمتی کمیونیکشن سٹیلائٹ سے بھی ہاتھ دھو چکا ہے، چار کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر مالیت کے جی سیٹ سکس اے لانچ کے تین روز بعد ہی خلا کی تاریکیوں میں کھوگیا تھا۔ بھارت آبی گولا بارود میں بھی کافی نقصان اٹھا چکا ہے، دو ہزار سترہ میں واحد جوہری آبدوز آئی این ایس اریہانت عملے کی نااہلی کے باعث ڈوب گئی تھی۔