Thursday, March 28, 2024

سیالکوٹ، ماں نے بیٹے کے قاتل کو عدالت سے بری ہونے پر قتل کر دیا

سیالکوٹ، ماں نے بیٹے کے قاتل کو عدالت سے بری ہونے پر قتل کر دیا
December 1, 2019
سیالکوٹ (92 نیوز) ممتا سے بیٹے کا قتل برداشت نہ ہوا، ماں نے قاتل کو مار ڈالا۔ سیالکوٹ میں سات سال قبل نعمان عرف کوڈو نے پروین نامی خاتون کے بیٹے کو قتل کیاتھا۔ سیالکوٹ کے بٹر گاؤں میں سات سال قبل نعمان عرف کوڈو نے پروین نامی خاتون کے بیٹے کو قتل کیا۔ نعمان عرف کوڈو سیشن کورٹ سے سزائے موت کے بعد ہائیکورٹ سے بری ہو گیا۔ خاتون نے بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے تک ننگے پاؤں رہنے کا عہد کر رکھا تھا، پروین عرف پینو نے بیٹے اور دو نامعلوم افراد کے ہمراہ کوڈو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ صدر میں پروین اسکے بیٹے اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔