Thursday, April 25, 2024

جہلم، مغوی ہوٹل مالک بازیاب، برطانوی نژاد خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار

جہلم، مغوی ہوٹل مالک بازیاب، برطانوی نژاد خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار
December 1, 2019
جہلم (92 نیوز) جہلم سے مغوی ہوٹل مالک کو بازیاب کرالیا گیا۔ برطانوی نژاد خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان نے ہوٹل مالک سے اڑھائی کروڑ تاوان طلب کیا تھا۔ جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران تاوان کے لیے اغواء کے جانے والے کالا گجراں ہوٹل کے مالک عارف محمود کو بازیاب کرالیا جبکہ برطانوی نژاد خاتون سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان نےمغوی ہوٹل مالک سے اڑھائی کروڑ تاوان طلب کیا تھا۔ جہلم تھانہ صدرپولیس کے مطابق اغواء کاروں میں پنجاب پولیس لاہور کے دواہکاربھی شامل ہے۔ ملزمان ڈکیتی راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان نے ہوٹل مالک کے گھروالوں سےایک لاکھ پاونڈ تاوان طلب کیاتھا۔ اغوا کاروں کا سرغنہ شیخ عاصم قدیر تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ شیخ عاصم قدیر کیخلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 100سے زائد مقدمات درج ہیں۔ایس ایچ او عمران بیگ کا کہنا ہے کہ اغواء کی واردارت ملوث دیگر ملزمان  کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم نے کہا کہ ملزمان سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا جائے گا۔