Tuesday, April 23, 2024

نجف میں مظاہرین نے ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگا دی، سڑکیں بند

نجف میں مظاہرین نے ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگا دی، سڑکیں بند
November 28, 2019
نجف (92 نیوز) عراق کے شہر نجف میں مظاہرین نے ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگانے کے بعد سڑکوں کو بھی بند کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکوں کی بندش کیں۔ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں شدت آ گئی ہیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو نہ مانا گیا تو وہ مظاہرے جاری رکھے گے اور نجف اور دوسرے صوبوں کے درمیان والی سڑکوں کو بھی بند کر دے گے۔ عراق میں ہزاروں افراد حکومتی کرپشن اور معاشی بدحالی کے خلاف مسلسل سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔