Thursday, March 28, 2024

یوسف عباس کی دخواست ضمانت پر سماعت ، نیب سے 16 دسمبر تک جواب طلب

یوسف عباس کی دخواست ضمانت پر سماعت ، نیب سے 16 دسمبر تک جواب طلب
November 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چودھری شوگر ملز  اور منی  لانڈرنگ میں گرفتار  یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت  ہوئی ، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے یوسف عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،  دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ  شریف خاندان ایک کاروباری  خاندان  ہے ،  کو نیب چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ انکوائری میں گرفتار کیا گیا ،  چودھری شوگر مل سمیت شریف فیملی کے دیگر بزنسز پر جے آئی ٹی نے 10 والیم پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ پیش کی،  نیب نے 19 جولائی 2019 کو کال اپ نوٹس بھیجا جس کا مکمل جواب دیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ  8 اگست کو میاں نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل ملنے گیا تو نیب نے گرفتار کر لیا،  نیب کی حراست میں 48 دن جسمانی ریمانڈ پر رہا لیکن کوئی شواہد عدالت پیش نہیں کیے گیے،  نیب نے 410 ملین کی رقم کا الزام لگایا جبکہ اس کا تمام ریکارڈ موجود ہے،  تمام رقم بنکنگ چینل سے پاکستان آئی اور اس ہر ٹیکس بھی دیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ  نیب نے بے بنیاد الزامات لگائے ، عدالت درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔