Friday, March 29, 2024

آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیر اعظم کو ہے ، اعتزاز احسن ‏

آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیر اعظم کو ہے ، اعتزاز احسن ‏
November 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  سینئر قانون دان  اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیر اعظم کو ہی  حاصل ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں  صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےاعتزازاحسن نےکہاکہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے،اگر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر نے آرمی چیف کو توسیع دی ہے تو کوئی قانونی قباحت نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ کابینہ کے کتنے ارکان نے حمایت کی،یہ بات بھی اہم نہیں ،نائنٹی ٹونیوز کےسوال پر اعتزازاحسن نےکہاکہ نواز شریف پہلے بھی ڈیل کرکے گئے تھے اوراب پھر چلے گئےہیں۔نواز شریف اور زرداری میں بہت فرق ہے۔ انہوں نےکہاکہ ملکِی حالات بہت خراب ہیں،لیکن معاملات مارشل لا کی طرف جاتے نہیں دیکھ رہے۔