Friday, March 29, 2024

شام میں کار بم دھماکہ ، 17افراد ہلاک

شام میں کار بم دھماکہ ، 17افراد ہلاک
November 27, 2019
دمشق ( 92 نیوز) شام میں ترکی کے زیر کنٹرول علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ حملہ شہر کے مغرب میں واقع گاؤں میں ہوا۔ یہ علاقہ ترک فوج کے آپریشن کے بعد سے اس کے زیر کنٹرول ہے۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ترک وزارت دفاع نے دھماکے کی ذمہ داری کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس  پر عائد کی ہے ، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ نے  بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے۔