Friday, April 19, 2024

گوادر، مسافر بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

گوادر، مسافر بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی
November 26, 2019
گوادر (92 نیوز) گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر کراچی سے اورماڑہ آنے والی مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، مسافروں کا تعلق پاکستان نیوی سے بتایا جا رہا ہے۔