Thursday, March 28, 2024

عمران خان نے نواز شریف کو این آر او کا باپ دے دیا، اعتزاز احسن

عمران خان نے نواز شریف کو این آر او کا باپ دے دیا، اعتزاز احسن
November 20, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا عمران خان نے نواز شریف کو این آر او کا باپ دے دیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام’’ ہو کیا رہا ہے‘‘  میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا نواز شریف عمران کو ٹھینگا دکھا کر لندن چلے گئے ۔ پہلے بھی نواز شریف ڈیل کرکے بیرون ملک گئے تھے ۔ اُس وقت کئی قریبی ساتھی بھی لاعلم تھے ۔ اعتزاز احسن نے کہا فضل الرحمٰن کے لشکر سے دباؤ بڑھایا گیا۔ نواز شریف پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باوجود شیو کرا کر گئے۔ اب شاید دی گئی مدت سے پہلے واپس آ جائیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہتا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا۔ این آر او تب  ہوتا ہے جب جائیداد ضبط ہوئی ہو۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا لندن میں جا کر بہت کچھ کیا جا سکتا ہے ۔ اگر آپ کے پاس بہت پیسے ہوں تو لندن میں ان کو بھی سنبھالنا ہوتا ہے۔ جائیدادیں بھی نہیں دی گئیں اس لئے عمران خان نے نواز شریف کو این آر او کا بھی باپ دیا ہے۔ نواز شریف نے لندن میں بہت سے کام کرنے ہیں۔ اس کے لئے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اسپتال میں داخل نہ ہوں۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا نواز شریف کو واپس آکر کیسز بھگتنے ہوں گے۔ شریف خاندان میں اگر کوئی دلیر آواز آئی ہے تو وہ مریم کی ہے۔ مریم کے بھائیوں کو بہن اور باپ سے سروکار ہی نہیں۔ بھائیوں کے لئے دفاع کیا جا سکتا ہے۔ مریم کے بھائی نے مفرورہو کر بیانیہ کمزور کیا۔