Tuesday, April 16, 2024

ڈاکٹر ظفر مرزا کی بل گیٹس سے ملاقات،پولیو کے خاتمے بارے پروگرام پر گفتگو

ڈاکٹر ظفر مرزا کی بل گیٹس سے ملاقات،پولیو کے خاتمے بارے  پروگرام پر گفتگو
November 20, 2019
ابوظہبی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے بانی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے مائیکرو سوفٹ کے بانی سے ابوظہبی میں ملاقات کی ، پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بل گیٹس کو بتایا کہ پاکستان کو  پولیو فری بنانے کیلے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوشش قابل ستائش ہیں۔ بل گیٹس نے  بھی حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمے کی کوششو ں کو سراہا  اور کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے پر  وزیر اعظم عمران خان  پر عزم ہیں ، پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے، بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر فراہم کریں گے ۔ معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی ، بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فراہم کریں گے ، پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوشش قابل ستائش ہیں۔